ایرانی فورسزکا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول :پاسداران

ایرانی فورسزکا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول :پاسداران

دشمن کسی غلطی کی صورت میں خطرناک گرداب میں پھنس جائے گا

 تہران (اے ایف پی)ایران کی انقلابی گارڈز نے اتوار کو کہا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے آبنائے ہرمز کو مکمل کنٹرول میں لے لیا ہے ۔گارڈز کے نیول کمانڈ نے فارسی زبان میں ایک پوسٹ میں خبردار کیا کہ دشمن کسی بھی غلطی کی صورت میں اس خطرناک گرداب میں  پھنس جائے گا۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ "تمام ٹریفک مسلح افواج کے مکمل کنٹرول میں ہے " ۔ پوسٹ میں ایک ویڈیو بھی شامل تھی جس میں جہازوں کو ہدف میں دکھایا گیا اور کہا گیا کہ دشمن کسی بھی غلط قدم پر اس مہلک گرداب میں پھنس جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں