اسرائیلی آرمی چیف کا فوج کو ہائی الرٹ پر جانے کا حکم
تل ابیب(دنیامانیٹرنگ)اسرائیلی فوج کے سربراہ نے فوج کو ہائی الرٹ پر جانے کا حکم دیا ہے ، ایسی سطح پر جو ماضی کی بڑی فوجی کارروائیوں سے قبل دیکھی گئی تھی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حکم نیتن یاہو کے حالیہ بیانات سے مطابقت رکھتا ہے ۔چند روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ انگلی ابھی بھی ٹریگر پر ہے ،ایران کے ساتھ جنگ ختم نہیں ہوئی۔ اسرائیلی فوج لبنان پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے ۔