پائپ لائن ودیگر توانائی مراکزمکمل بحال :سعودی عرب
حملوں کی وجہ سے پمپنگ صلاحیت میں 7لاکھ بیرل یومیہ کا نقصان ہوا تھا
ریاض(اے ایف پی)سعودی وزارت توانائی نے کہا کہ ایک اہم پائپ لائن اور دیگر توانائی کے مراکز ایران کے حالیہ حملوں کے بعد مکمل طور پر بحال ہو گئے ہیں، جس سے تیل کی سپلائی میں اضافہ ہوا ہے ۔ حملوں کی وجہ سے پمپنگ صلاحیت میں 7لاکھ بیرل یومیہ کا نقصان ہوا تھا۔ منیفا اور خریص کے تیل کے میدانوں میں پیداوار بھی بحال یا بحالی کے مراحل میں ہے۔