گڑھی شاہو میں پیرا فورس اہلکاروں کا دکان ملازم پر تشدد
اہلکارایل پی جی شاپ پر ریٹ چیک کرر ہے تھے ،لائٹ بند ہونے پر برہم ملازم کو تھپڑ مارے ،ایک اہلکار نے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا،شکایت درج
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں)لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں پیرا فورس کے اہلکاروں نے دکان ملازم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تشدد کی فوٹیج وائرل ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق پیرا فورس کے دو اہلکار ایل پی جی شاپ پر ریٹ چیک کرنے کے لیے پہنچے تھے، اسی دوران دکان میں لائٹ بند ہونے پر اہلکار مبینہ طور پر مشتعل ہو گئے اور ملازم فہد پر تشدد شروع کر دیا،فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکاروں نے ملازم کو تھپڑ مارے جبکہ ایک اہلکار اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا، بعد ازاں دونوں اہلکار موقع سے چلے گئے ،دکان مالک نے متعلقہ پیرا آفس میں اہلکاروں کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے۔