برطانیہ ، فرانس ، سپین میں اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف مظاہرے ، لندن میں 523 گرفتار

 برطانیہ ، فرانس ، سپین میں اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف مظاہرے ، لندن میں 523 گرفتار

’’نسل کشی بند کرو ، دنیا میں جنگ بند کرو ‘‘کے نعرے ، سپین میں نیتن یاہو کا پتلا نذر آتش کیا گیا مسلسل جنگی صورتحال نے نا صرف خطے بلکہ خود اسرائیلی عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا :مظاہرین

لندن(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ)برطانیہ ،فرانس اور سپین میں اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف مظاہروں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ،مظا ہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں ’’نسل کشی بند کرو ، دنیا میں جنگ بند کرو ‘‘کے نعرے درج تھے ۔سپین میں نیتن یاہو کا پتلا نذر آتش کیا گیا ۔لندن پولیس نے کالعدم تنظیم فلسطین ایکشن کی حمایت میں ہفتے کو مظاہرہ کرنے والے 523 سے زائد فلسطینی حامی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔افسروں نے مظاہرین کو پکڑ کر لے جاتے ہوئے دیگر مظاہرین کی تالیوں اور حوصلہ افزائی کے شور کا سامنا کیا جو ٹریفالگر سکوائر میں مظاہرہ کیلے جمع ہوئے تھے ۔مظاہرین نے ممنوعہ تنظیم فلسطین ایکشن کی حمایت میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جسکی وجہ سے انہیں گرفتار کیا جا سکتا تھا۔لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایکس پر کہا 523 افرادگرفتار کیے گئے ہیں۔

تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایران اور دیگر ممالک کیخلاف جنگی کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کے دوران شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’نسل کشی بند کرو ، دنیا میں جنگ بند کرو ‘‘نعرے درج تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلسل جنگی صورتحال نے نا صرف خطے بلکہ خود اسرائیل کے عوام کو بھی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ، اسلئے اب امن کی طرف بڑھنا ضروری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں