ابھی کافی میچز،خامیاں دور کر کے کامیابی کی کوشش کرینگے :اسامہ میر

ابھی کافی میچز،خامیاں دور کر کے  کامیابی کی کوشش کرینگے :اسامہ میر

کراچی(سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کے سپنر اسامہ میر نے کہا ہے کہ ٹیم کمبی نیشن تبدیل ہونے سے کارکردگی پر اثر پڑا ہے ،ابھی کافی میچز ہیں خامیاں دور کر کے کامیابی کی کوشش کریں گے ۔

30 سالہ انٹرنیشنل اسامہ امیر نے کہا کہ غلطیاں کرنے سے ہمیں شکست کا سامنا رہا ، کوشش ہوگی کہ اگلے میچز میں کم بیک کریں، کمبی نیشن بدلنے سے بھی ٹیم پر اثر پڑا،لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے مرحلے میں فاسٹ بولنگ پر توجہ رہی ۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے مقابلے میں کراچی کی کنڈیشنز قدرے مختلف ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں