امریکہ میں 5سال سے گمشدہ بلی خاندان کو مل گئی
واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکہ میں ایک خاندان کو پانچ برس سے گمشدہ پالتو بلی مل گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطاسق ٹیکساس میں موجود ولیمسن کاؤنٹی ریجنل اینیمل شیلٹر نے بتایا کہ بلی کو رواں برس مارچ کے آخر میں فیسلیٹی میں لایا گیا ۔
جب اس کی مائیکرو چپ کو سکین کیا گیا تو اس کے مالکان کی معلومات سامنے آئی۔ بلی کے مالک نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں لکھا تھا کہ چِپ مل گئی۔ جس کے بعد انہوں نے ولیمسن کاؤ نٹی کا لاسٹ اینڈ فانڈ پیج چیک کیا اور وہاں انہیں اپنی پالتو بلی دِکھی۔ شیلٹر کے اہلکاروں یہ جان کر حیران تھے کہ کِٹ کیٹ نامی یہ بلی پانچ برسوں سے گمشدہ تھی۔