نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سٹارز ٹیم نے جیت لیا
نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سٹارز ٹیم نے جیت لیا فائنل میں انوِنسبلز ٹیم کو 52 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک)نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سٹارز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انوِنسبلز کو 52 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ میں طوبی حسن کی آل رانڈ پرفارمنس نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے ۔ طوبی حسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز سکور کیے جبکہ سدرہ امین نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ انوِنسبلز کی جانب سے امبر کائنات اور مومنہ ریاست نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں انوِنسبلز کی پوری ٹیم 16.1 اوورز میں 104 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ منیبہ علی 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ سٹارز کی جانب سے طوبی حسن اور عائشہ بلال نے تین، تین وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔