پریتی زنٹا کا اپنے کیریئر کے پہلے فوٹو شوٹ پر دلچسپ تبصرہ

پریتی زنٹا کا اپنے کیریئر کے  پہلے فوٹو شوٹ پر دلچسپ تبصرہ

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے کیرئیر کے پہلے فوٹو شوٹ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے ۔

پریتی زنٹا نے انسٹاگرام پر اپنے کیریئر کے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر شیئر کی ہے ۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی کچھ پرانی چیزیں دیکھ رہی تھی تو یہ تصویر ملی!اداکارہ نے لکھا کہ یہ تصویر میرے پہلے فوٹو شوٹ کی ہے جب میں 20 سال کی تھی اور میں سوچتی تھی کہ مجھے وہ سب کچھ معلوم ہے جو مجھے دنیا کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے سوائے اس کے کہ فوٹو شوٹ کے لیے پوز کیسے دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں