مانگا منڈی: 1 کلو 40 گرام منشیات برآمد، ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد فیاض کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 1 کلو 40 گرام سے زائد آئس (منشیات) برآمد کی گئی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں، خصوصاً یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اطراف منشیات فروخت کرتا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک تک رسائی کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔