اداکاراؤں سے برف میں رقص نہ کروایا جائے :شروتی ہاسن

اداکاراؤں سے برف میں رقص  نہ کروایا جائے :شروتی ہاسن

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے فلمسازوں سے درخواست کی ہے کہ اداکاراؤں سے برف میں رقص نہ کروایا جائے ۔

حال ہی میں شروتی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ برف میں رقص کرنا بہت مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے برف میں رقص کرنا پسند نہیں، یہ بہت مشکل ہوتا ہے ، ہیرو تو جیکٹ پہن سکتا ہے ، ہمیں نہ جیکٹ پہننے دی جاتی ہے نا کوٹ یا شال۔ شروتی کا کہنا تھا کہ اداکارائیں برف میں صرف بلاؤز اور ساڑھی پہنی ہوتی ہیں، میں فلمسازوں سے درخواست کروں گی کہ یہ سلسلہ بند کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں