قر اۃلعین بلوچ نے شادی کو وقت کا ضیاع قرار دیدیا

 قر اۃلعین بلوچ نے شادی کو وقت کا ضیاع قرار دیدیا

کراچی(این این آئی) گلوکارہ قر اۃلعین بلوچ نے شادی کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا۔قر اۃلعین بلوچ مشہور پاکستانی گلوکارہ ہیں۔

جنہوں نے بلاک بسٹر پاکستانی ڈرامے کے وائرل او ایس ٹی میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ، گلوکارہ نے حال ہی میں یوٹیوب چینل کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں شادی کے ارادے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔اس موقع پر میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شادی پر آپ کی رائے کیا ہے ؟جواب میں گلوکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں یہ وقت کا ضیاع ہے اور درحقیقت تحقیق بتاتی ہے کہ شادی سے خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ فائدہ پہنچنے کا رجحان پایا جاتا ہے ، خواتین شادی میں مردوں کے مقابلے میں کم خوش ہوتی ہیں جس سے میں اتفاق کرتی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں