شادی بارے والد کی پیشگوئی سچ ثابت ہوئی:نادیہ افگن

شادی بارے والد کی پیشگوئی سچ ثابت ہوئی:نادیہ افگن

لاہور (آئی این پی)اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا کہ ان کے والد کی شادی سے متعلق پیشگوئی درست ثابت ہوئی ۔

 ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد نے انہیں پہلی شادی سے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ یہ رشتہ زیادہ دیر نہیں چل پائے گا۔ شادی کے موقع پر جب بارات لاہور سے راولپنڈی آئی تھی تب بھی ان کے والد نے انہیں کہا کہ ابھی بھی وقت ہے مہمانوں کو کھانا کھلا کر واپس بھیج دو۔ اداکارہ کے مطابق شادی کے چند ماہ بعد ہی انہیں احساس ہو گیا تھا کہ ان کے والد کی بات درست تھی، ایک سال تک حالات بہتر نہ ہوئے تو آخرکار انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی چیز واضح طور پر غلط محسوس ہو تو اپنا قیمتی وقت اسے ٹھیک کرنے میں ضائع کرنے کے بجائے اسے چھوڑ دینا ہی بہتر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں