شفیق آباد : مذاق پر چھریوں کے وار، 1 بھائی قتل، دوسرا زخمی

شفیق آباد : مذاق پر چھریوں کے وار، 1 بھائی قتل، دوسرا زخمی

وکیل نامی ملزم نے ساتھیوں سے مل کر 2بھائیوں زنیر اورا یزن پر حملہ کر دیا زنیر ہسپتال میں دم توڑ گیا، ایزن کی حالت نازک، 4ملزم گرفتار، مقدمہ درج

لاہور (کرائم رپورٹر)شفیق آباد میں معمولی مذاق پر لڑائی ،چھریوں کے وار سے ایک بھائی قتل، دوسرا شدید زخمی کر دیا گیا ۔پولیس نے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شفیق آباد کے علاقے میں سموسے کھانے کے دوران مذاق کرنے پر وکیل نامی شخص نے اپنے ساتھیوں طیب،رمضان اور وسیم وغیرہ کے ساتھ ملکر2حقیقی بھائیوں زنیر اور ایزن کو چھری کے پے درپے وار کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کر لیا ،بعدازاں ہسپتال میں زنیر دم توڑ گیا ، ایزن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن کی ہدایت پر پولیس نے 4ملزموں وکیل،طیب،رمضان اور وسیم کو مریدکے سے گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیاہے ،لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں