پشاور: 24 گھنٹے میں ایک مغوی پولیس اہلکار قتل، دوسرا اغوا

پشاور: 24 گھنٹے میں ایک مغوی  پولیس اہلکار قتل، دوسرا اغوا

پشاور(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) پشاورمیں نامعلوم افراد نے 24 گھنٹوں کے دوران ایک مغوی پولیس اہلکارکو قتل، دوسرے کو بھی اغوا کر لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز حسن خیل کی حدود ایف آر پشاور سے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکارمقتدر خان کو اغوا ء کرنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔خدشہ ظاہر کیاجارہاہے اسے مبینہ دہشت گردوں نے شہید کیا ، سی ٹی ڈی اور پولیس ٹیموں نے تفتیش شروع کردی ۔ علاوہ ازیں نامعلوم حملہ آوروں نے گزشتہ روز اسی تھانہ کے ایک اور اہلکار کو گاؤں کے راستے سے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ،واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقتدر خان جیسے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی،ملوث عناصر کو بہت جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں