بہت کم یا زیادہ نیند دماغی صحت کیلئے تباہ کن قرار

بہت کم یا زیادہ نیند دماغی صحت کیلئے تباہ کن قرار

لاہور(نیٹ نیوز)جرنل پلوس ون میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بہت زیادہ یا بہت کم نیند دونوں سے ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے ۔

اس تحقیق میں 69 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن میں شامل افراد کی اوسط عمر 35 سال تھی۔ تحقیق میں دریافت ہوا کہ جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے سے ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ اوسطاً 25 فیصد تک گھٹ جاتا ہے ۔محققین نے بتایا کہ جسمانی سرگرمیاں دماغی صحت کو معمول پر رکھنے والے چند اہم ترین عناصر میں سے ایک ہے ۔مگر تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ ہر رات 7 گھنٹے سے کم نیند سے ڈیمنشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ 18 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ۔اس طرح ہر رات 8 گھنٹے سے زائد نیند سے یہ خطرہ 28 فیصد تک بڑھتا ہے ۔محققین کے مطابق نتائج بہت اہم ہیں کیونکہ ان سے معلوم ہوتا ہے کہ کم یا زیادہ نیند دونوں سے دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں