سعودیہ سے مالی سپورٹ معیشت کیلئے بڑی پیش رفت

سعودیہ سے مالی سپورٹ معیشت کیلئے بڑی پیش رفت

برآمدی معیشت اور طویل المدتی اصلاحات کی راہ ہموار ہوگی،عاطف اکرام

کراچی(بزنس رپورٹر)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کی نئی ڈپازٹ سہولت اور 5 ارب ڈالر کے موجودہ ڈپازٹ کی تین سال(2028 تک)توسیع کا خیرمقدم کرتی ہے ۔سعودی عرب کا یہ بروقت اور فراخدلانہ اقدام پاکستان کی معیشت کے استحکام کیلئے بڑی پیش رفت ہے ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے واضح کیاکہ 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ پر سالانہ رول اوور کی شرط ختم کرنا اور مزید 3ارب ڈالر کی فراہمی پاکستان کیلئے مضبوط مالی سہارا ہے جو کہ اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر کو نمایاں طور پر مستحکم کرے گا ۔ انہوں نے کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر مشکل وقت میں پاکستان کا سچا دوست ہونے کا ثبوت دیا ،یہ مالی سپورٹ حکومت کو طویل المدتی اصلاحات، بہتر سرمایہ کاری ماحول اور درآمدی معیشت سے برآمدات پر مبنی معیشت کی طرف منتقلی کا موقع فراہم کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں