سپرنیٹ نے افریقہ میں پہلی سیٹلائیٹ کنیکٹوٹی تنصیب کردی

سپرنیٹ نے افریقہ میں پہلی سیٹلائیٹ کنیکٹوٹی تنصیب کردی

تنزانیہ میں سیٹلائٹ انفرااسٹرکچر ہائی کیپسٹی انٹرنیٹ کنیکٹوٹی فراہم کی جارہی

کراچی(بزنس رپورٹر)سپرنیٹ گلوبل نے افریقہ میں اپنے پہلے سیٹلائیٹ پر مبنی کنیکٹوٹی سلوشن کی کامیاب تنصیب کا اعلان کیا، یہ کمپنی کی بین الاقوامی سطح پر توسیع کی حکمتِ عملی میں ایک اہم سنگِ میل ہے ۔ سیٹلائٹ پر مبنی کنیکٹوٹی تنزانیہ میں تنصیب کی گئی ہے جہاں سیٹلائٹ انفرااسٹرکچر کے ذریعے ہائی کیپسٹی انٹرنیٹ کنکٹوٹی فراہم کی جارہی ہے ۔کمپنی متحدہ عرب امارات میں اپنے آپریشنز کے ذریعے بین الاقوامی موجودگی رکھتی ہے اورافریقہ میں اس کی پہلی سیٹلائٹ پر مبنی سروس ہے ۔ ایسے ماحول میں سیٹلائیٹ پر مبنی  کنیکٹوٹی ایک قابلِ توسیع اور تیزی سے تنصیب کی جانے والے موثر حل کے طورپر سامنے آئی ہے جو اداروں کو کنیکٹوٹی کے خلا کو پُر کرنے اور ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔ سپر نیٹ گلوبل کی سیٹلائٹ کمیونیکیشنز میں دیرینہ مہارت اور مشن کریٹیکل کنکٹوٹی سلوشنزکی فراہمی کا تجربہ اسے ضروریات کوموئثر انداز میں پورا کرنے کے قابل بناتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں