زونگ کے تحت اسلام آباد ائرپورٹ پر پہلا فائیو جی سہولت و سیلز کاؤنٹر قائم

زونگ کے تحت اسلام آباد ائرپورٹ پر پہلا فائیو جی سہولت و سیلز کاؤنٹر قائم

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)زونگ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ملک کا پہلا مخصوص فائیو جی کسٹمر فیسیلی ٹیشن اینڈ سیلز کیوسک قائم کر کے انڈسٹری میں ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے۔

یہ سنگ میل زونگ اور پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے اور ہوائی اڈوں کے اندرونی انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے اور مسافروں کے لیے فائیو جی کے لیے تیارسلوشنز متعارف کرانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔جیسے جیسے نقل و حرکت اور ڈیجیٹل انحصار باہم مربوط ہو رہے ہیں، ہوائی اڈے انتہائی مصروف کنیکٹویٹی زونز میں تبدیل ہو چکے ہیں جہاں ڈیجیٹل سروسز تک فوری رسائی اب ایک انتخاب نہیں بلکہ ضرورت بن چکی ہے ۔ زونگ کے ہیڈ آف سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن، فہیم درانی نے کہاکہ کہ ائرپورٹس اہم ڈیجیٹل ٹچ پوائنٹس ہوتے ہیں جہاں فوری اور قابلِ اعتماد کنیکٹویٹی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ یہ اقدام مسافروں کو آمد کے لمحے سے ہی پاکستان کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم میں بغیر رکاوٹ شامل ہونے کے قابل بناتا ہے۔ اہم ٹرانزٹ مقامات پر اپنی موجودگی کو مضبوط بنا کر ہم وہاں کنیکٹویٹی فراہم کر رہے ہیں جہاں اس کی طلب سب سے زیادہ فوری اور مؤثر ہوتی ہے۔ پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ یہ پیش رفت پاکستان بھر میں ائرپورٹ انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے اور ایوی ایشن ایکوسسٹم میں جدید ڈیجیٹل صلاحیتوں کے انضمام کی ہماری وسیع حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں