پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ
9ماہ میں 1.32 میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمد ریکارڈ کی گئی
اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اوسی اے سی ، اوگرا ، پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے مطابق پہلے نو ماہ میں ایک کروڑ 32 لاکھ 77 ہزار 646 میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو 6فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایک کروڑ 24 لاکھ 92ہزار312میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں 13 لاکھ 37ہزار760میٹر ک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو فروری کے 13 لاکھ 32ہزار926 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہیں ۔ پہلے نو ماہ میں 78 لاکھ 37ہزار 23 میٹرک ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو 17 فیصد زیادہ ہیں ۔ پہلے نو ماہ میں 42 لاکھ 5ہزار243 میٹر ک ٹن پٹرول کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو 2 فیصد زیادہ ہیں۔