پاکستان میں ٹیکسیشن و ریگولیشن کے چیلنجز درپیش، اینا لیپل
سرمایہ کاری کے لئے سڑکیں اور بنیادی ڈھانچہ موجود ہے، جرمن سفیر
فیصل آباد(اے پی پی)پاکستان کو جرمن کیلئے برآمدات بڑھانے کیلئے جی ایس پی پلس کی وسیع رینج سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ یہ بات جرمن کی سفیر اینا لیپل نے فیصل آباد چیمبرمیںکہی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سڑکیں اور بنیادی ڈھانچہ موجود ہے مگر اِس کے ساتھ ٹیکسیشن اور ریگولیشن کے بھی چیلنجز درپیش ہیں۔
انہوں نے جرمن ٹیکنالوجی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو اس سے ہر ممکن فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ جی ایس پی پلس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت صرف ٹیکسٹائل اور لیدر وغیرہ کی برآمد سے فائدہ اٹھا رہا ہے جبکہ اِس ڈیوٹی فری سہولت میں بہت سی دیگر غیر روایتی اشیا بھی شامل ہیں جن سے فائدہ اٹھا کے وہ اپنی معیشت کو مزید بہتر بنا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سمیت کئی دوسرے شعبوں میں بہتری کیلئے یورپین یونین کے فنڈ دستیاب ہیں جن سے پاکستان کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔