ستارہ پٹرولیم سروس لمیٹڈ کی لسٹنگ منظور، آئی پی او کی راہ ہموار

 ستارہ پٹرولیم سروس لمیٹڈ کی لسٹنگ  منظور، آئی پی او کی راہ ہموار

کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج نے ستارہ پٹرولیم سروس لمیٹڈ کی لسٹنگ کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد کمپنی کے آئی پی اوکیلئے راستہ ہموار ہوگیا۔

پی ایس ایکس کی لسٹنگ کمیٹی کے مطابق کمپنی کے ڈرافٹ پراسپیکٹس اور دیگر دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منظوری دی گئی ہے، تاہم کمپنی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس ای سی پی سے تمام ضروری قانونی منظوریوں کو مکمل کرے ۔مزید کہا گیا کہ کمپنی پراسپیکٹس کو اردو اور انگریزی اخبارات میں شائع کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں