پی سی ڈی ایم اے اور سی سی پی آئی ٹی کے درمیان معاہدہ

پی سی ڈی ایم اے اور سی سی پی آئی ٹی کے درمیان معاہدہ

شراکت داری وسیع تر کمیونٹی اور صنعتی معیار پر مثبت اثر ڈالے گی، سلیم ولی

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے )اور چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی)نے شنگھائی میں انٹر ڈائی 2026 نمائش کے موقع پر مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے جس کا مقصد پاک،چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینا اور کیمیکلز و ڈائز انڈسٹری کیلئے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

ایم او یو پر چیئرمین پی سی ڈی ایم اے سلیم ولی محمد اور چیئرمین چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی)یوآن جی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر سلیم ولی محمد نے کہا کہ یہ شراکت داری نہ صرف پی سی ڈی ایم اے کیلئے فائدہ مند ہوگی بلکہ وسیع تر کمیونٹی اور صنعتی معیار پر بھی مثبت اثر ڈالے گی۔یہ سنگِ میل آئندہ تعاون کیلئے ایک مثال قائم کرے گا اور دونوں صنعتوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔سلیم ولی محمد کی قیادت میں وفد نے چینی صنعتکاروں سے ملاقاتیں کیں اور ٹریڈ کیمیکل ٹیکنالوجی انوویشن اینڈ انٹرنیشنل ٹریڈ کوآپریشن کانفرنس میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں