سونے کی قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار، ڈالر کی قدربھی کم

سونے کی قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار، ڈالر کی قدربھی کم

کراچی(بزنس ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ریکارڈ کی گئی ،ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی۔۔

۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 685 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2900 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2486 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 835 روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت 142 روپے کی کمی سے 7,957 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.85 روپے پر بندہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 278.86 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں