فریز لینڈ کیمپینا اینگرو نے مالی نتائج کا اعلان کر دیا

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو نے مالی نتائج کا اعلان کر دیا

کراچی(بزنس ڈیسک)فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل)نے 31 مارچ 2026 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا۔۔۔

کمپنی کی خالص فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 28.7 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ یہ اضافہ مارکیٹ میں مؤثر عملدرآمد، منتخب برانڈ سرمایہ کاری اور روٹ ٹو مارکیٹ بنیادی عوامل کی بدولت ہوا، جنہوں نے سہ ماہی کے دوران کمپنی کی تجارتی کارکردگی کو سہارا دیا۔پیک شدہ دودھ کی مارکیٹ اب بھی اپنے پری ٹیکس سطح سے نیچے کام کر رہی ہے جس کی وجہ جولائی 2024 میں یو ایچ ٹی دودھ پر عائد کیا جانے والا 18فیصد سیلز ٹیکس ہے ۔ کھلے دودھ کے مقابلے میں غیر مساوی مسابقتی ماحول، جو ٹیکس نیٹ سے باہر ہے ، باقاعدہ ڈیری سیکٹر میں حجم کو مسلسل دبا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں