اسٹاک ایکسچینج میں یکم مئی کو کاروبار معطل رہے گا

اسٹاک ایکسچینج میں یکم مئی کو کاروبار معطل رہے گا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج نے یومِ مزدور پر یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی اور ایکویٹی، ڈیٹ اور دیگر تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیل حکومتِ پاکستان کی جانب سے یومِ مزدور کے سلسلے میں دی گئی سرکاری چھٹی کے تحت کی جا رہی ہے ، جس کے باعث ملک بھر کے مالیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ اسٹاک ایکسچینج بھی بند رہے گی۔ مارکیٹ کے شرکاء، بروکریج ہاؤسز اور سرمایہ کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مالیاتی لین دین اور سیٹلمنٹ شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی انتظامات مکمل کر لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں