ٹیلر سوئفٹ کی اپنی آواز،شخصیت ٹریڈ مارک کرنیکی درخواست

 ٹیلر سوئفٹ کی اپنی آواز،شخصیت ٹریڈ مارک کرنیکی درخواست

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اپنی آواز اور شناخت کے تحفظ کے لیے اہم قانونی قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے اپنی آواز کے دو آڈیو کلپس اور ایک سٹیج تصویر کو بطور ٹریڈ مارک رجسٹر کروانے کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے ۔رائٹرز کے مطابق اس اقدام کا مقصد اے آئی کے ذریعے بننے والی جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کا راستہ روکنا ہے ، جن میں کسی مشہور شخصیت کی آواز اور شکل کو بغیر اجازت استعمال کیا جاتا ہے ۔ ٹیلر سوئفٹ کی آواز اور تصویر کو کئی بار ان کی اجازت کے بغیر جھوٹے اشتہارات اور غلط کاموں کے لیے استعمال کیا گیا ہے ۔ یہ نیا طریقہ ٹیلر سوئفٹ کو یہ طاقت دے گا کہ اگر کوئی مشین ان کی آواز کی نقل بھی کرے گی، تو وہ اس پر کیس کر سکیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں