اپنا ملک چھوڑا ہے ، بیچا نہیں،سجاد علی کا بھارتی شہریت کی پیشکش پر جواب
لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکار سجاد علی نے بھارتی شہریت کی پیشکش پر ایسا جواب دیا ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ سجاد علی گزشتہ چند برسوں سے لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں مقیم ہیں۔
ان کے ایک قریبی دوست نے پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ایک ڈکیتی کے واقعے کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا، اسی دوران دبئی میں موجودگی کے دوران ایک بھارتی اہلکار نے انہیں بھارتی شہریت کی پیشکش کی، جس پر سجاد علی نے فوری اور دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا ملک چھوڑا ہے ، بیچا نہیں ہے۔