ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے نام کا ماسک پہن کر کنسرٹ میں شرکت

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے نام کا ماسک پہن کر کنسرٹ میں شرکت

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، جب ہانیہ عامر نے امریکا میں عاصم اظہر کے حالیہ کنسرٹ میں شرکت کرکے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ ہانیہ عامر نے خود کو ہجوم کی نظروں سے بچانے کے لیے سرخ رنگ کا ماسک اور کیپ پہن رکھی تھی، تاہم مداحوں نے انہیں فوراً پہچان لیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اس ماسک پر مبینہ طور پر ‘‘عاصم علی’’ بھی درج تھا، جس نے مداحوں کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں