ناسا کا نیا منفرد قدم، اپنا نام زمین پر لکھوائیں
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین اور خلا سے متعلق سائنس کو عام لوگوں کے لیے مزید دلچسپ بنانے کے لیے ایک منفرد قدم اٹھایا ہے جس کی مدد سے لوگ زمین کے قدرتی مناظر میں اپنے نام کو تلاش کر سکتے ہیں۔اس پروگرام کو یور نیم ان لینڈ سیٹ کا نام دیا گیا ہے۔۔
، اس ٹول کی مدد سے صارفین سیٹلائٹ سے لی گئی زمین کی ان تصاویر کو دیکھ سکتے ہیں جن میں پہاڑ، دریا یا دیگر قدرتی اشکال حروف تہجی کی صورت اختیار کر لیتی ہیں۔اس سہولت کو استعمال کرنے کا طریقہ کار نہایت سادہ اور آسان ہے تاکہ ہر شخص اس سے لطف اندوز ہو سکے ۔ صارف کو صرف ناسا کی ویب سائٹ یور نیم ان لینڈ سیٹ پر جا کر اس مخصوص صفحے کو کھولنا ہوتا ہے جہاں وہ اپنا نام ٹائپ کر سکتا ہے ۔نام لکھتے ہی یہ نظام خودکار طریقے سے ایسی تصاویر تلاش کرتا ہے جو ان حروف سے ملتی جلتی ہوں۔