لاکھوں کے ڈاکے ،چوریاں،کئی گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں غائب

لاکھوں کے ڈاکے ،چوریاں،کئی گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں غائب

نواں کوٹ میں مدثر ،شفیق آباد میں شفقت،کوٹ لکھپت میں بختیار لٹ گیا سندر میں سجاول ، ماڈل ٹاؤن میں نوید سے نقدی ، موبائل اور سامان چھینا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات ،موبائل،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ،بتایاگیاہے کہ نواں کوٹ میں مدثر سے 4 لاکھ روپے اور موبا ئل فون،شفیق آباد میں شفقت سے 3لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل، کوٹ لکھپت میں بختیار سے 3لاکھ 65ہزار اور موبائل ،سندر میں سجاول سے 3 لاکھ 40ہزار اور موبائل ، ماڈل ٹاؤن میں نوید سے 3لاکھ اور موبائل اور دیگر سامان چھین لیا گیا، کوٹ لکھپت اور جوہر ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ گلشن راوی ، برکی اور اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں