پورٹ لینڈ :ڈیلفٹا ائیر لائن کی پرواز میں بچے کی پیدائش

پورٹ لینڈ :ڈیلفٹا ائیر لائن  کی پرواز میں بچے کی پیدائش

نیویارک (اے ایف پی)ڈیلفٹا ائیرلائن کی ایک پرواز میں حاملہ خاتون نے منزل پر پہنچنے سے قبل ہی بچہ جنم دیا۔

یہ پرواز جمعہ کی شام اٹلانٹا، جورجیا سے پورٹ لینڈ، اوریگون جا رہی تھی۔ طیارے میں موجود دو نرسیں اور ایک ڈاکٹر فوری مدد کے لیے موجود تھے ۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی لینڈنگ کے لیے اطلاع دی گئی ۔ ماں اور بچی دونوں محفوظ حالت میں  ہیں۔ائیر لائن نے بیان میں کہا کہ ہم پرواز کے عملے اور طبی رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پورٹ لینڈ میں لینڈ کرنے سے قبل خاتون کی مدد کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں