کراچی چیمبر کا ڈیمریج اور اسٹوریج چارجز میں ریلیف کا خیرمقدم

کراچی چیمبر کا ڈیمریج اور اسٹوریج چارجز میں ریلیف کا خیرمقدم

کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا اور کراچی چیمبر کے صدر ریحان حنیف نے ملک کی برآمدی صنعت کو بندرگاہ پر اسٹوریج اور ڈیمریج چارجز میں نمایاں ریلیف فراہم کرنے پر وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) شاہد احمد اور کے پی ٹی ٹرسٹی عبداللہ ذکی کی کوششوں کو سراہا ہے۔

 ایک مشترکہ بیان میں زبیرموتی والا اور ریحان حنیف نے کہا کہ بحری امور کی وزارت اور کے پی ٹی کے مؤثر رابطے کے نتیجے میں کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ (کے جی ٹی ایل)، کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) اور ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینلز (ایس اے پی ٹی ایل) سمیت بڑے ٹرمینل آپریٹرز برآمدی کنٹینرز بالخصوص خلیجی ممالک کو جانے والے کنٹینرز جن کی ترسیل غیر معمولی حالات کی وجہ سے رکی ہوئی تھی انکی اسٹوریج اور ڈیمریج چارجز میں رعایت دینے پر اتفاق کیا، یہ کاروبار دوست اقدام بلاشبہ بڑھتے ہوئے لاجسٹکس اخراجات سے نمٹنے والے برآمد کنندگان کو مالیاتی طور پر انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں