ایرانی کیوئسٹ نے ٹرمپ کو شکست دے دی
لندن(سپورٹس ڈیسک)ایران کے سنوکر کھلاڑی حسین وفائی نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں بڑا اپ سیٹ کردیا۔۔
حسین وفائی نے عالمی نمبر ایک جڈ ٹرمپ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12-13 سے شکست دے دی۔فیصلہ کن فریم میں وفائی نے شاندار 91 کا بریک کھیل کر پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ میچ کے بعد ٹرمپ نے وفائی کو مبارکباد دی جبکہ شائقین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ وفائی کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف اپنی جیت بلکہ اپنے ملک اور خاندان کے لیے بھی بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔