بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک اچھی ہے :جیسن رائے

بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک  اچھی ہے :جیسن رائے

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے انگلش بیٹر جیسن رائے نے کہا کہ میں شعیب اختر کا سامنا نہیں کرنا چاہتا۔۔۔

ایک پروگرام میں میزبان نے پوچھا کہ آپ کے آل ٹائم پاکستان کے پسندیدہ بیٹرز اور بولرز کون ہیں۔جواب میں جیسن نے کہا کہ شعیب اختر پسند ہیں، میرے خیال میں ان کی بولنگ رفتار اور جارحانہ انداز شاندار تھا، میں چاہوں گا کہ شعیب اختر کا سامنا نہیں کروں۔ انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناصرف شاندار کھلاڑی بلکہ اچھا انسان ہے ، بابر کی بیٹنگ تکنیک اچھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں