پی ایس ایل کے ایلیمنیٹرز کیلئے میچ آفیشلز پینل کا اعلان
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دونوں ایلیمنیٹرز کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔
دونوں ایلیمنیٹرز میں میچ ریفری کے فرائض سری لنکا کے تجربہ کار روشن مہانامہ انجام دیں گے ، حیدر آباد کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ایلیمنیٹر میں بنگلادیش کے شاہد سیکت اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے ۔ اس میچ میں راشد ریاض تھرڈ جبکہ ناصر حسین فورتھ امپائر کے طور پر فرائض انجام دیں گے ۔ دوسرے ایلیمنیٹر میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے احسن رضا اور شاہد سیکت آن فیلڈ امپائر ہوں گے ، جبکہ آصف یعقوب تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔