کرپٹو کونسل کا ایکسچینج کمپنیوں کو کرپٹو لائسنس جاری کرنیکا عندیہ
ایکسچینج ایسوسی ایشن کے وفد کی کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب سے ملاقات
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب نے ایکسچینج ایسوسی ایشن کو کرپٹو لائسنس جاری کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن آف پاکستان ملک بوستان، صدر ظفر پراچہ، جنرل سیکریٹری شیخ ساجد حسین اور دیگرممبران کے ساتھ چیئرمین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب صاحب کے آفس میں ایک میٹنگ کی جس میں ایکسچینج کمپنیوں نے حکومت کے کرپٹو کانسل کے قیام میں بلال بن ثاقب کی کاوشوں کی تعریف کی،یہ ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان میں کرپٹو کونسل لیگلائز ہو چکی ہے ۔چیئرمین ملک بوستان نے کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی کوششوں کی تعریف کی اورکہا کہ بلال بن ثاقب کا وژن ہے کہ ان ورڈ زیادہ سے زیادہ ملک میں لائیں اور کم سے کم پیسوں میں ہم اپنے اوورسیز پاکستانیوں کو یہ فائدہ پہنچائیں اور کم سے کم وقت میں ان کے گھروں میں پیسے پہنچیں کیونکہ ابھی اوورسیز پاکستانیوں کو اپنی رقم یہاں بھیجنے میں 3 سے 4 دن لگ جاتے ہیں لیکن اگر یہ کرپٹو کونسل کے تحت اسٹیبل کوائن بن جاتا ہے پی کے آراوریو ایس ڈی ٹی میں تو یہ منٹوں میں پیسے ان کے گھر والوں کو ریسیوہونگے۔
اسکے علاوہ ہمارا ٹارگٹ یہ ہے کہ 40 ملین پاکستانی جو اس وقت کرپٹو میں ٹریڈنگ کر رہے ہیں اور اس ٹریڈنگ کی ان کو5 سے 6 فیصد کاسٹ پڑتی اور جب کرپٹو لیگلائز ہو جائے گا اور ڈیجیٹل لائسنس شروع ہو جائے گا تو انکو 1 فیصد بائنگ سیلنگ کا دینا پڑے گاجو کہ اس وقت 5 سے 6 فیصد دے رہے ہیں اور منٹوں میں ان کے اکاؤنٹوں میں پیسے ٹرانسفر ہو جائیں گے اورپاکستان کی ریمیٹنس جواس وقت 38بلین ہے اور ہماری کوشش ہے کہ 50 بلین ڈالر تک جائے ۔ علاوہ ازیں پہلے ٹارگٹ ان وڈ ریمیٹنس کا ہے ،اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی اور کرپٹو کانسل ا س حوالے سے ایسے رولز بنا رہی ہے کہ ایف اے ٹی ایف اور سی ڈی ڈی کے تحت ان پر عمل کیا جائے اور کوئی بھی پاکستان کی ٹرانزیکشن پر انگلی نہ اٹھائے اوریہ پوری قوم کے لیے بڑاقابل فخر کارنامہ ہوگا جس میں ہم بہت جلد قدم رکھنے والے ہیں۔ چیئرمین ملک بوستان صاحب نے بلال بن ثاقب سے درخواست کی کہ ایکسچینج کمپنیوں کو بھی کرپٹو کونسل کے تحت لائسنس دیے جائیں۔اس موقع پر بلال بن ثاقب نے کہا کہ پہلے فیز میں جو لوگ آنا چاہتے ہیں وہ کرپٹو کونسل سے این او سی لیکر اپنا اکاؤنٹ کھولیں، ہم انکو مکمل سپورٹ کرینگے اور سیکنڈ فیز میں ہم ایکسچینج کمپنیوں کو متعارف کرائیں گے اور ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلداسکی ٹرانزیکشن شروع ہوجائیں۔