کیڑوں کو گھر سے دور رکھنے والے 5عام پودے
لاہور(نیٹ نیوز)گھر کو کیڑوں جیسے مچھروں، مکھیوں، لال بیگ یا دیگر سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو چند عام پودوں اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔تلسی کا استعمال مکھیوں اور مچھروں کو دور رکھتا ہے۔۔
، پودینے سے چیونٹیوں مکھیوں اور مچھروں بلکہ چوہوں تک کو گھر سے دور رکھ جاسکتا ہے ۔روز میری مچھروں اور مکھیوں کو دور رہنے کے لیے بہترین ہے جبکہ لیمن گراس بھی مچھروں کو دور رکھتا ہے ۔خوبصورت پھولوں والا پودے گیندا سے خارج ہونے والی مہک متعدد کیڑوں کو گھر سے دور رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔لیونڈر کی مہک کیڑوں جیسے بھنوروں اور دیگر کو پسند نہیں ہوتی اور وہ گھر سے دور رہتے ہیں۔سنبل بری کی مہک لال بیگ اور مچھروں کو پسند نہیں ہوتی۔گل داؤدی کو رکھ کر آپ لال بیگ، چیونٹیوں، کھٹمل، دیمک اور متعدد کیڑوں کو گھر سے دور رکھ سکتے ہیں۔