حرکت قلب تھم جانے کے 40 گھنٹے بعد مریض پھر زندہ
بیجنگ(نیٹ نیوز)اگر کسی فرد کے دل کی دھڑکن تھم جائے اور جلد بحال نہ ہو تو اسے مردہ قرار دیا جاتا ہے ۔۔۔
مگر چین میں ایک شخص کرشماتی طور پر حرکت قلب تھم جانے کے 40 گھنٹے بعد دوبارہ زندہ ہوگیا۔یہ واقعہ چین کے صوبے ژجیانگ میں سامنے آیا۔ہاسپٹل آف ژجیانگ یونیورسٹی سکول آف میڈیسین کے ایمرجنسی ڈاکٹر لیو شیاؤ نے اس کیس کے بارے میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا۔انہوں نے بتایا کہ 40 سالہ شخص کو کارڈک اریسٹ کا سامنا ہوا تھا اور برقی جھٹکے دینے کے باوجود بھی دل کی دھڑکن بحال نہیں ہوئی۔طبی ٹیم نے ایکسٹراکورپورئیل ممبرین آکسیجینیشن نامی مشین کو استعمال کیا جو مصنوعی دل اور پھیپھڑوں کا کام کرتے ہوئے خون میں آکسیجن پمپ کرتی ہے ، جس سے اس شخص کی زندگی بچانے میں مدد ملی پھربھی اسے مشین کے ساتھ 10 دن تک منسلک رکھ کر علاج کیا گیا۔