کامیڈین کا ٹرمپ کو دو ٹو ک جواب

کامیڈین کا ٹرمپ  کو دو ٹو ک جواب

واشنگٹن (اے ایف پی)کامیڈین جمی کِمّل نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مطالبے پر سخت ردعمل دیا جس میں انہوں نے خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ بارے مذاق پر کِمّل کو نوکری سے نکالنے کا کہا تھا۔

 یہ معاملہ اس مبینہ قاتلانہ حملے سے چند دن پہلے کا ہے جو امریکی صدر  پر کیا گیا۔گزشتہ ہفتے اپنے پروگرام میں کِمّل نے کہاتھا :مسز ٹرمپ، آپ میں ایک ایسی چمک ہے جیسے کسی متوقع بیوہ میں ہوتی ہے ۔ٹرمپ جون میں 80 سال کے ہو جائینگے اور وہ امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں۔ انکی اہلیہ جو سلووینیا میں پیدا ہونے والی سابق ماڈل ہیں، 56 سال کی ہیں۔کِمّل نے کہا یہ واضح طور پر مذاق تھا جو انکی عمر کے فرق پر مبنی تھا،یہ کسی بھی طرح قتل کی ترغیب نہیں تھی اور وہ یہ بات جانتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں