ایران کی 4 ہزار سال پرانی تحریر حل ،صدیوں تک ناقابل فہم سمجھا جاتا رہا
پیرس(اے ایف پی)فرانسیسی ماہر آثار قدیمہ فرانسوا ڈیسیٹ نے ایران کی 4ہزار سال پرانی لینیئر ایلامائٹ تحریر کو حل کر کے صدیوں پرانے راز افشا کر دیئے ۔
یہ تحریری نظام قدیم ایلام تہذیب سے تعلق رکھتا ہے اور صدیوں تک ناقابل فہم سمجھا جاتا رہا۔ لندن کی مہبوبیان کلیکشن میں موجود نئی تحریروں کے ذریعے ڈیسیٹ نے اہم معلومات حاصل کیں جو جگہوں، دیوتاؤں اور بادشاہوں کے ناموں پر مبنی تھیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ایران کی قدیم تاریخ اور تہذیب کی سمجھ میں نیا انقلاب ثابت ہوگی۔