کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے لوٹنے پر دو کانسٹیبل گرفتار

کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے  لوٹنے پر دو کانسٹیبل گرفتار

اوکاڑہ(خبرنگار)کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے اور نقدی چھیننے کے الزام میں دو کانسٹیبلز کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتارکرلیا۔

 ایف آئی آر کے مطابق چک نمبر 21/2-L کا رہائشی ہسپتال ملازم زین العابدین اپنے کزن کی شادی سے واپسی پر اہلِ خانہ کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ راستے میں گاڑی کا پٹرول ختم ہوگیا، اسی دوران تھانہ سٹی رینالہ خورد میں  تعینات کانسٹیبل علی سکھیرا اور امتیاز موقع پر پہنچ گئے اور مبینہ طور پر اسے اور فیملی کو ہراساں کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے 22 ہزار نقدی چھین لی اور مزید 20 ہزار کا مطالبہ کیا ۔ ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے واقعہ کا سخت نوٹس لیکردونوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی جس پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے کانسٹیبلز کوحوالات میں بندکرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی،کرپشن پر سخت کارروائی کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں