لاہور:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35سالہ کارسوار قتل

لاہور:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35سالہ کارسوار قتل

نواب ٹائون میں موٹر سائیکل سواروں نے علی الصبح کار روکی،خاتون کو اتار کر فائرنگ ملزم قتل کے بعد فائرنگ کرتے فرار،علاقے میں خوف وہراس،لاش ہسپتال منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کار سوار کو قتل کر دیا ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق علی الصبح تقریباً 4 بجے موٹر سائیکل سوار وں نے کارکو زبردستی روکا،اس میں سوار رخسار نامی خاتون کو اتار کر35سالہ ندیم پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا،ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ،خاتون نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ بظاہر مسلح افراد ندیم کو ہی قتل کرنے کے لئے آئے تھے ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں