چاندی 238، سونا 8900 روپے سستا، ڈالر کی قدر کم
تولہ سونا 4لاکھ 85ہزار 62،دس گرام 4لاکھ 15ہزار 862کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھرانٹر بینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کی قدرگھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 89 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 627 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 8900 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 7630 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کے اضافے سے 493,962 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 238 روپے کی کمی سے 7811 روپے ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.81 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 278.82 روپے پر بند ہوئی تھی۔