میری والدہ چارلس پر فدا تھیں ،ٹرمپ برطانوی بادشاہ سے ملاقات

میری والدہ چارلس پر فدا تھیں ،ٹرمپ  برطانوی بادشاہ سے ملاقات

واشنگٹن(اے ایف پی)برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات میں تصفیہ اور تعلقات کی تجدید کی اہمیت پر زور دیا۔

چارلس نے کہا کہ تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ تعاون اور افہام و تفہیم سے ہی عالمی چیلنجز کا حل ممکن ہے ۔ ٹرمپ نے بادشاہ کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی تقریر کو دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی مضبوطی کا ذریعہ قرار دیا۔ بادشاہ نے ماحولیاتی تحفظ، تعلیم اور عالمی امن میں تعاون کی ضرورت پر بھی بات کی۔سفارتی حلقوں نے بادشاہ کے خطاب کو تاریخی لمحہ قرار دیا۔ قبل ازیں وائٹ ہاؤس میں بادشاہ چارلس کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں شاہی جوڑے کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے پرتپاک استقبال کیا،وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کا برطانیہ سے قریبی دوست کوئی نہیں ہے ، صدر ٹرمپ نے مزاح میں کہا کہ ان کی والدہ کو شاہ چارلس سے محبت تھی اور وہ ان پر فدا تھیں ۔مجھے یاد ہے کہ وہ واضح طور پر کہا کرتی تھیں چارلس بہت پیارے ہیں۔ میری والدہ کنگ چارلس کے بچپن سے ہی انہیں پسند کرتی تھیں۔والدہ کو کنگ چارلس کی والدہ بھی پسند تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں