انسان ہوں، ہمیشہ فلٹرز جیسی نظر نہیں آ سکتی:دنانیر

 انسان ہوں، ہمیشہ فلٹرز جیسی نظر نہیں آ سکتی:دنانیر

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ دنانیر مبین نے جلد کے مسائل اور ایکنی سے متعلق کھل کر بات کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

انہوں نے حال ہی میں اپنی جلد کے حوالے سے درپیش مشکلات شیئر کیں۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں میری جلد کو مشکل مراحل سے گزرنا پڑا، جن میں سخت ٹریٹمنٹس، روزانہ میک اپ اور کم عمری میں ہارمونل تبدیلیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری جلد گلاس سکن سے بریک آؤٹس اور شدید ایکنی تک پہنچی، تاہم اب بہتری کی جانب گامزن ہے ۔دنا نیر نے کہا کہ میں ہمیشہ فلٹرز جیسی نظر نہیں آتی کیونکہ میں بھی ایک عام انسان ہوں اور آن لائن تنقید خاص طور پر نوجوان خواتین کیلئے مشکل ہو سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں