اے ڈی آر میکنزم اپنانے سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہو گا،میاں زاہد
کراچی (این این آئی)ایف پی سی سی آئی کے سربراہ اور سابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے بینکاری نادہندگی کے مقدمات کے حل کیلئے متبادل تنازعاتی نظام (اے ڈی آر)کو فوری فروغ دینے کی ضرورت پرزوردیا تاکہ عدالتوں پربڑھتے دباؤ کوکم کیا جا سکے ۔۔۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا عدالتی نظام اس وقت لاکھوں زیرالتوا مقدمات کے بوجھ تلے دبا ہے ، جبکہ بینکاری ٹریبونلز اورسول عدالتوں میں غیرفعال قرضوں سے متعلق ہزاروں کیسزالتوا کا شکار ہیں۔