اسحاق ڈار کا کویتی وزیرخارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے وسیع تر معاشی اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔نائب وزیرِ اعظم نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے تعمیری روابط اور سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی مسلسل کوشش کو اجاگر کیا۔وزیرِ خارجہ شیخ جراح نے امتِ مسلمہ اور عالمی برادری کے لیے پائیدار امن و سلامتی کے قیام کے حوالے سے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔