کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے روئی کے بھاؤ میں مجموعی استحکام رہا
کراچی (این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران بہت محدود کاروبار کے دوران روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر استحکام رہا۔۔۔
گو کہ سیزن کا اختتام ہو چکا لیکن بہت کم اسٹاک رہ گیا ہے نئی فصل کی کپاس کی جزوی آمد کی بازگشت ہے ، وعدے کے کچھ سودے روئی کے فی من 21750 روپے میں اور 40 کلو پھٹی کے 10000 روپے میں طے پائے ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹوں میں روئی کے بھاؤ میں بھی اضافے کا رجحان ہے ۔صوبہ سندھ و پنجاب میں بہت ہی قلیل مقدار میں موجود روئی کے بھاؤ کوالٹی اور کنڈیشن کے حساب سے فی من 19500 تا 21000 روپے کے درمیان چل رہا ہے۔