بھارتی سٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش
ممبئی (شوبزڈیسک )معروف بھارتی سٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی اور ان کی اہلیہ ماہ جبین کوٹوالہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
منور فاروقی نے گزشتہ رات سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کا اعلان کیا اور ہسپتال سے تصاویر بھی شیئر کیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرے گھر ‘برکت آئی ہے ’ اور مداحوں سے دعا کی درخواست کی۔ یاد رہے کہ منور فاروقی کی یہ دوسری شادی ہے ، ان کی پہلی اہلیہ جیسمین سے ایک بیٹا میکائل بھی ہے۔